ڈی آئی خان : فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کی جانب سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایم ایم اے فائٹر ذیشان محسود کی "گاما انڈونیشیا 2024” میں شمولیت کو اسپانسر کیا
ذیشان محسود انڈونیشیا میں منعقد ہونے والے "گاما انڈونیشیا 2024” کی 7 رکنی ٹیم کا حصہ بنے ۔ فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا(ساؤتھ) نے ذیشان محسود کو مقابلوں میں تیاری اور حصہ بننے تک تمام اخراجات اسپانسر کئے ۔
ایم ایم اے فائٹر نے "گاما انڈونیشیا 2024” کے ابتدائی چار مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کیا ۔ ذیشان محسود نے تمام مراحل میں مالی معاونت فراہم کرنے پر پاک فوج اور فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کا شکریہ ادا کیا ۔