بیلاروس میں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری
بیلاروس میں آج صدارتی انتخابات کے لیے 5,300 سے زیادہ پولنگ اسٹیشن کھلے ہیں، جہاں موجودہ صدر الیگزینڈر لوکاشینکو سمیت پانچ امیدوار ملک کی صدارت کے لیے میدان میں ہیں۔پولنگ شام 8 بجے (5 بجے GMT) تک جاری رہے گی۔5,325 پولنگ اسٹیشنز میں سے 207 ہسپتالوں اور عوامی سہولیات میں، جبکہ 12 فوجی یونٹوں میں قائم کیے گئے ہیں۔جبکہ تقریباً 6.9 ملین اہل ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکتے ہیں۔تاہم انتخاب کو درست تبھی تصور کیا جائے گا جب 50% سے زیادہ اہل ووٹرز ووٹ ڈالیں گے۔ 21 سے 25 جنوری کے درمیان ابتدائی ووٹنگ میں 41.81% ووٹرز نے شرکت کی۔
صدارتی امیدوار
- الیگزینڈر لوکاشینکو: 1994 سے برسر اقتدار موجودہ صدر۔
- اولیگ گیڈوکیوچ: لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ۔
- انا کانوپتسکایا: کاروباری شخصیت اور سابق قانون ساز۔
- سرگئی سریانکوف: کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے پہلے سیکرٹری۔
- الیگزینڈر خزینیک: ریپبلکن پارٹی آف لیبر اینڈ جسٹس کے نمائندے۔