ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فوجی طیارے بیجنگ پہنچ گئے

ٹرمپ کے دورۂ چین سے قبل امریکی فوجی طیارے بیجنگ پہنچ گئے

امریکی صدر Donald Trump کے مجوزہ دورۂ چین سے قبل امریکی فضائیہ کے بھاری فوجی ٹرانسپورٹ طیارے Boeing C-17 Globemaster III چین کے دارالحکومت Beijing پہنچ گئے ہیں، جہاں صدر کے دورے کے لیے غیر معمولی سکیورٹی اور انتظامی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی فضائیہ کے C-17 گلوب ماسٹر III طیارے Beijing Capital International Airport پر اترے، جہاں وہ صدارتی قافلے کی گاڑیاں، جدید سکیورٹی آلات، مواصلاتی نظام اور دیگر لاجسٹک سامان لے کر پہنچے۔

رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ 13 سے 15 مئی کے دوران چین کا اہم سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب امریکا اور چین کے درمیان تجارتی، عسکری اور سفارتی تعلقات کئی حساس مراحل سے گزر رہے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدارتی دورے کے دوران سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے امریکی خفیہ اداروں اور چینی سکیورٹی حکام کے درمیان مسلسل رابطے جاری ہیں۔

C-17 گلوب ماسٹر III طیارے عموماً امریکی صدور کے بیرون ملک دوروں کے دوران استعمال کیے جاتے ہیں کیونکہ یہ بھاری سامان، بلٹ پروف گاڑیاں، ہیلی کاپٹر کے پرزے اور خصوصی مواصلاتی نظام منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیجنگ میں امریکی وفد کے قیام، نقل و حرکت اور ہنگامی ردعمل کے لیے بھی خصوصی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران امریکا اور چین کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی، توانائی، تائیوان، جنوبی بحیرہ چین اور عالمی سلامتی سمیت متعدد اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے