جنوبی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے چلغوزوں کے باغات سے عوام کے معاشی حالات میں مثبت تبدیلی
حال ہی میں 2022 میں عیدالفطر کے موقع میں ریکارڈ کیے جانے والے کلپ کو منفی رخ دے کر پاک فوج کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے
ڈپٹی کمشنر لوئر کرم نے بتایاکہ چلغوزے کے باغات اور انکی تجارت سے مقامی عوام کو 14 ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔۔۔سوشل میڈیا کی ویڈیو میں دکھائے جانے والے باغات دراصل جنوبی وزیرستان میں قائم کردہ امن کا ثبوت ہے اور کامیاب منصوبوں کی عکاسی کرتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر ڈسٹرکٹ محمد ناصر خان نے بتایا کہ چلغوزہ بیرونِ ممالک بھیجا جاتا ہے جس کی بدولت مقامی لوگوں کو تقریباً 14 ارب روپے سالانہ آمدنی ہوتی ہے اور ایک پروسیسنگ پلانٹ بھی لگایا جارہا ہے، جس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہونگے اور علاقے کی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔
جنوبی وزیرستان کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کا چلغوزے کا کاروبار باہمی مشاورت اور قانونی چینلز کے ذریعے ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف مقامی علاقوں بلکہ لوکل ڈیلرز کو بھی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ملک کی معیشت کے لیے بھی ایک بڑا مثبت اقدام ہے۔
پاک فوج کے یہ اقدامات دہشتگردی کے خلاف ان کے کامیاب آپریشنز کا نتیجہ ہے، جن کی وجہ سے وزیرستان میں امن قائم ہوا اور مقامی لوگوں کو ایک بہتر زندگی فراہم کی گئی