ایف بی آر کی6ارب روپےمالیت گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 6 ارب روپے مالیت کی گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا۔۔۔۔۔۔۔فیصل واواڈا نے توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر کے معاملہ ایوان کے سامنے رکھا اور خریداری کے معاملہ پر وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان پر تنقید بھی کی وفاقی وزیر قانون نے گاڑیوں کی خریداری معاملہ پر ایوان میں جواب بھی دیا ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے 1010 گاڑیوں کی خریداری کا معاملہ سینیٹر فیصل واواڈا نے ایوان بالا میں اٹھا دیا،،،،،،،،،توجہ دلاؤ نوٹس میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایف بی آر کے حق میں بیان اور گاڑیوں کی خریداری پر قائمہ کمیٹی کے استعمال پر تنقید بھی کی

فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ اپوزیشن کا کام تھا لیکن وہ کام کر ہی نہیں رہی۔۔۔ 22جنوری کو خزانہ کمیٹی معاملہ ٹیک اپ کرتی ہے۔افسران کو خوش کرنے کےلیے گاڑیاں خریدی جارہی ہیں۔۔ایف بی ار ملازمین کو 2 سے لیکر 4 تنخواہیں اضافی دی جارہی ہیں۔

وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے گاڑیوں کی خریداری پر جواب میں کہا کہ یہ فیلڈ سٹاف کے لیے گاڑیاں ہیں جو گریڈ 17 اور 18 کےلئے ہیں۔۔ ان گاڑیوں پر ٹریکر لگائے جائیں گے۔۔۔ یہ گاڑیاں سیلز ٹیکس حکام سے متعلق ہیں۔۔۔دنیا بھر میں ٹیکس کلیکٹر شعبہ وصولی کا 5 فیصد شعبے پر خرچ کرتے ہیں۔۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں یہ خرچ تنخواہوں سمیت ایک فیصد سے کم ہے ،،، وزیر اعظم نے بھی کئی اجلاسوں کے بعد منظوری دی۔۔۔ ایف بی آر نےیقین دہانی کرائی ہے کہ اس سے ٹیکس ہدف حاصل کیا جائیگا اور یف بی آر اپنے ایلوکیٹڈ بجٹ میں سے گاڑیاں خریدے گا۔۔۔۔۔۔فیصل واواڈا نے وفاقی وزیر قانون کے جواب پر کہا کہہ وہ مطمئن نہیں معاملہ اتنی آسانی سے نہیں جانے دیں گے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.