ریڈیو پاکستان میں300 گھوسٹ پینشنرز کا انکشاف

0

ریڈیو پاکستان میں 300 گھوسٹ پینشنرز کا انکشاف ہوا ہے۔۔۔ ڈائریکٹر جنرل ریڈیو نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کو بتایا ریڈیو پاکستان کے 3800 پینشنرز میں سے تین سو گھوسٹ پینشنر تھے۔ ہم گھوسٹ پینشنرز کی نشاندہی کر کے کیسز ایف آئی اے کو بھجوا رہے ہیں

قائمہ کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کی کرائے پر دی گئی عمارتوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔۔۔کئی عمارتیں برائے نام کرایہ پر دی گئی ہیں۔

کمیٹی کی سربراہ سحر کامران نے کہا ریڈیو پاکستان کی بیشتر عمارتیں سرکاری اداروں کے پاس ہیں۔ٹی وی چینلز کے ذمہ پیمرا کے واجبات کی ادائیگی کیوں نہیں ہو رہی۔

ڈی جی نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان پہلے 61کروڑ سالانہ کماتا تھا اب ایک ارب کا ہدف رکھا ہے۔۔۔ریڈیو پاکستان کی غیر استعمال شدہ بلڈنگز کو کرایہ پر دیا جائے گا۔ریڈیو پاکستان کی ملک بھر میں پراپرٹیز کو استعمال میں لائینگے

اجلاس کو بتایا گیا ریڈیو پاکستان کے ٹرانسمیٹرز اپنی مدت پوری کر چکے ہیں۔۔۔ اس وقت ایک ٹرانسمیٹر کی قمیت ڈیڑھ ارب روپے ہے ہم نے ٹرانسمیٹرز کو اپنے وسائل سے ٹھیک کیا ہے۔ریڈیو پاکستان کی تمام بلڈنگز کو سولر پر منتقل کیا جائے گا۔۔۔۔ریڈیو پاکستان کا روات میں 300 کلو واٹ کا سولر سسٹم نصب کر دیا گیا ہے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.