شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کا ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی سفارتی کوششوں کے باوجود اسے "غیر معینہ مدت تک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
سرکاری میڈیا KCNA کے مطابق، کم نے یہ تبصرہ ایک جوہری مواد کی اہم تنصیب کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے شمالی کوریا کی دفاعی ترجیحات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ"دشمن ممالک کی دھمکیوں کے پیش نظر، ہمارا جوہری ڈیٹرنٹ مضبوط بنانا ایک غیر متزلزل پالیسی ہے۔” کم نے 2025 کو ملک کی فوجی پیش رفت کے لیے ایک "اہم سال” قرار دیا اور اپنی جوہری صلاحیتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دیا۔
ہفتے کے آخر میں شمالی کوریا نے ایک آبدوز سے اسٹریٹجک کروز میزائل فائر کیے، جو کہ 20 جنوری کو صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلا بڑا مظاہرہ ہے۔ صدر ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو میں کم جونگ اُن کو ایک "ہوشیار آدمی” قرار دیتے ہوئے سفارتی بات چیت دوبارہ شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے، جبکہ جنوبی کوریا کے ساتھ تعلقات اپنی کم ترین سطح پر ہیں۔شمالی کوریا نے اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متعدد بیلسٹک میزائل لانچ کیے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ واشنگٹن اور اس کے اتحادیوں کے خطرات کے خلاف ضروری ہیں۔