بھارت میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

0

بھارتی ریاست اتر پردیش میں جاری کمبھ میلے کے دوران بدھ کو بھگدڑ مچنے سے کم از کم 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔بھگدڑ پریاگ راج میں پیش آئی، جہاں لاکھوں عقیدت مند گنگا اور یمنا ندیوں کے سنگم پر مقدس غسل کے لیے جمع ہوئے تھے مقامی حکام کے مطابق، ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے لگائی گئی رکاوٹیں دباؤ کے باعث گر گئیں، جس کے بعد افراتفری پھیل گئی اور عقیدت مند ایک دوسرے کے اوپر گرنے لگے۔ایک یاتری مالتی پانڈے نے بتایا، "میں مقدس ڈبکی کے لیے جا رہا تھا کہ اچانک ہجوم بے قابو ہو گیا۔ لوگ دھکم پیل کرنے لگے، اور کئی افراد پاؤں تلے روند دیے گئے۔”

ایک سرکاری ڈاکٹر کے مطابق، 15 ہلاکتوں کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ درجنوں زخمی افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ایمرجنسی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں، زخمیوں کو نکالا گیا، اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، اور آئندہ حادثات سے بچنے کے لیے سیکیورٹی پروٹوکول کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

کمبھ میلہ دنیا کا سب سے بڑا مذہبی اجتماع مانا جاتا ہے، جو ہر چھ سال بعد منعقد ہوتا ہے۔ اس سال میلے میں تقریباً 400 ملین عقیدت مند شامل ہونے کی توقع ہے۔1954 میں کمبھ میلے کے دوران بھگدڑ سے 400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔2013 میں ایک اور واقعے میں 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.