بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز:23دہشت گرد ہلاک،18جوان شہید

0

سیکیورٹی فورسزکے بلوچستان میں خفیہ اطلاعات پر دو آپریشنز،،،، دو الگ الگ کارروائیوں میں 23 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے،،،، قلات میں آپریشن کے دوران ایف سی بلوچستان کے 18 بہادر جوان دفاع وطن پر قربان ہو گئے۔۔۔۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے دو اضلاع میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں۔۔۔ قلات میں آپریشن کے دوران 12 جبکہ ہرنائی میں 11 دہشتگرد جہنم واصل کئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں کی جانب سے روڈ بلاک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی ، آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن قوتوں کی ایماء پر دہشتگردی کی اس بزدلانہ کاروائی کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا تھا ، دہشتگردوں کی اس کوشش کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے 12دہشت گرد مارے گئے۔

اس آپریشن میں ایف سی بلوچستان کے 12 بہادر جوان بھی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوے شہید ہوئے۔ ضلع قلات میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی کے تناظر میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے صوبے بھر میں متعدد سینٹائزیشن آپریشنز کئے جا رہے ہیں،

یکم فروری کو ضلع ہرنائی میں کئے گئے ایک آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گیارہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیئے گئے،،،،، ترجمان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کلئیرنس آپریشنز اس وقت تک جاری رہیں گے جب تک اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب عناصر اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں نہیں لایا جاتا، سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان اور پاکستان سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.