اسلام آباد ہائیکورٹ کی سینیارٹی لسٹ تبدیل۔۔۔ جسٹس سرفراز ڈوگر سینئرپیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ بن گئے۔۔۔جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے نمبر چلے گئے۔۔۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی بھی تبدیل کر دیں۔۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کااہم فیصلہ،،،دوسرے صوبوں سے آنے والے تین نئے ججز کے بعد سینیارٹی لسٹ تبدیل،،،،جسٹس سرفراز ڈوگر سینئرپیونی جج اسلام آباد ہائی کورٹ ،جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے نمبر چلے گئے،،اسلام آباد ہائی کورٹ کی ڈیپارٹمنٹل پروموشن اور انتظامی کمیٹی بھی تبدیل
سینیارٹی میں اب جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے ، جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے ،جسٹس بابر ستار پانچویں اورجسٹس سردار اسحاق خان چھٹے نمبر پر ہوں گے ۔جسٹس ارباب محمد طاہر ساتویں ، جسٹس ثمن رفعت امتیاز آٹھویں ،جسٹس خادم حسین نویں ، جسٹس اعظم خان دسویں ،جسٹس آصف گیارہویں جبکہ جسٹس انعام امین منہاس بارہویں نمبر پر ہیں۔
دوسری جانب نئی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی سینئرپیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ہوگی ۔۔چیف جسٹس عامر فاروق اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین جبکہ سینئرپیونی جج جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم حسین سومرو ممبران ہوں گے ۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار اعجاز احمد نے نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے ہیں۔۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.