عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس ہفتے کمی کا رجحان رہا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونا مزید سستا ہو گیا۔
لندن گولڈ مارکیٹ میں اس ہفتے سونا 83 ڈالر سستا ہوا۔ ہفتے کے آغاز پر سونے کی ٹریڈنگ 3330 ڈالر فی اونس سے شروع ہوئی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک اونس سونے کی قیمت 3247 ڈالر پر بند ہوئی۔
پاکستان میں اس ہفتے سونے کے بھاؤ 6500 روپے کم ہو گئے۔ ہفتے کے پہلے دن سونے کی قیمت 3 لاکھ 48 ہزار 700 روپے تھی۔ ہفتے کے اختتام پر قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 200 روپے پر آ گئی۔