اسلامک بانڈز کی نیلامی:اسٹاک مارکیٹ نےحکومت کیلئے92ارب روپے قرض کا انتظام کر دیا

0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اسلامک سکوک بانڈز کی نیلامی۔۔۔۔ سرمایہ کاروں نے 256 ارب روپے کی آفرز جمع کرائیں۔۔۔

وزارت خزانہ نے اسٹاک مارکیٹ میں ایک، تین، پانچ اور دس سال کے اجارہ سکوک بانڈز فروخت کرنے کے لئے پیشکشیں طلب کی تھیں۔۔۔

سرمایہ کاروں نے ایک سال کے ڈسکاؤنٹڈ اجارہ سکوک بانڈز کی خریداری کے لئے 23 ارب 82 کروڑ روپے کی آفرز دیں۔۔وزارت خزانہ نے 3 ارب 76 کروڑ روپے کی آفرز منظور کر کے باقی مسترد کر دیں۔۔۔ ایک سال کا اسلامی بانڈ 10.25 فیصد پر فروخت ہوا۔۔۔

تین اور پانچ سال کے فکسڈ ریٹ کے بانڈز کی 66 ارب روپے کی پیشکشیں آئیں۔۔۔ نیلامی کا ہدف 30 ارب روپے تھا۔۔۔ وزارت خزانہ نے 46 ارب روپے کے دونوں بانڈز فروخت کر دیئے۔۔۔

انویسٹرز نے تین، پانچ اور دس سال کے Variable Rate کی 165 ارب روپے کی آفرز دیں۔۔۔ وزارت خزانہ نے 43 ارب روپے بانڈز فروخت کر دیئے۔۔۔۔ یہ بانڈز 11.5 فیصد پر نیلام ہوئے

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.