اپ گریڈڈ قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کل لاہور میں ہو گی۔۔۔وزیراعظم شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔۔۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کل اسٹیڈیم کی تعمیر و تزئین میں کام کرنے والے تمام مزدوروں، انجینئرز کو بھی ظہرانہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔ 1500 افراد کے لئے دوپہر کے کھانے کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا کہ سب سے پہلے ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ناممکن ٹاسک کوممکن بنایا، تنقید کےباوجود پوری ٹیم نے انتھک محنت کی۔