پی ٹی آئی کو 8فروری کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ ملی

0

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت سے انکار کردیا ۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی تجاویز کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے ۔۔۔

ڈپٹی کمشنر لاہور نے نوٹی درخواست مسترد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔۔۔سیکیورٹی اور امن و امان کے خدشات کے باعث پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا سکتی ۔۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ 8 فروری کو لاہور میں قومی نوعیت کے اہم ایونٹس ہونے ہیں۔۔۔ اہم ایونٹس میں کرکٹ میچ ، ہارس اینڈ کیٹل شو اور اسپیکر کانفرنس ہوگی ۔۔۔اہم ایونٹس کے انعقاد کے باعث جلسے کو سیکیورٹی دینا ممکن نہیں ۔۔

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کا سابقہ ٹریک ریکارڈ بھی غیر مناسب اور غیر سنجیدہ رہا ہے۔۔۔ 9 مئی کے واقعات کے باعث پی ٹی آئی کو اجازت نہیں دی جا سکتی۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.