شمالی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز کےآپریشن میں12 خارجی دہشتگرد ہلاک

0

شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ اپریشن۔۔۔۔5 اور 6 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی بھرپور کارروائی میں 12 خارجی دہشتگرد جہنم واصل ہو گئے۔۔۔

دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں لانس نائیک محمد ابراہیم شہید۔۔۔34 سالہ لانس نائیک محمد ابراہیم شہید کا تعلق ہنگو سے تھا۔۔۔لانس نائیک محمد ابراہیم نے دہشت گردوں کے خلاف بے جگری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا

مارے جانے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔۔۔ ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔۔۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کو مکمل طور پر خارجی دہشت گردوں، ان کے ہمدردوں اور سہولت کاروں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.