اسلام آباد : ٹرائنگولر سیریز کا افتتاحی میچ آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری ٹیم جنوبی افریقہ ہے، گزشتہ روز تینوں کپتانوں نے ٹرافی کی رونمائی بھی کردی۔
پی سی بی نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے قبل تین وینیوزکو اپ گریڈ کیا ہے، ان میں سے ایک قذافی اسٹیڈیم لاہوربھی ہے۔
سنگل لیگ فارمیٹ میں ہونے والے ایونٹ میں ہر ٹیم ایک دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلے گی، فائنل 14 فروری کو کراچی میں 2 ابتدائی سائیڈزکے درمیان ہوگا۔