صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے معاشی فیصلوں نے جہاں امریکہ اور یورپ کی اسٹاک مارکیٹس کو ہلا کر رکھ دیا وہیں ایشیائی حصص بازار بھی محفوظ نہیں رہے۔۔۔
اس ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے چار روزہ کاروباری ہفتے میں تین دن مسلسل مندی رہی۔۔۔۔ کاروبار کے آخری روز محض 22 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔۔۔
ہفتے کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 14 ہزار 356 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انڈیکس ایک لاکھ 10 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔۔۔۔
تین سے سات فروری کے کاروباری ہفتے میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3 ہزار 933 پوائنٹس کی بڑی مندی ریکارڈ کی گئی۔۔۔ سرمایہ کار 404 ارب روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے۔۔۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 14 ہزار 53 ارب روپے سے کم ہو کر 13 ہزار 650 ارب روپے پر آ گئی۔۔۔۔
اس ہفتے حصص بازار میں ایک ارب 73 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا۔۔۔۔ کاروباری سودے 85 ارب 83 کروڑ روپے میں طے پائے