ریبیز کی روک تھام کیلئے قومی فریم ورک کی اصولی منظوری دیدی گئی

ریبیز کی روک تھام کے لیےوفاقی وزیرصحت نے قومی فریم ورک کی تیاری کی اصولی منظوری دے دی۔

وفاقی وزیرصحت مصطفیٰ کمال سےدی انڈس ہاسپٹل اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے وفد نےملاقات کی،جس میں پاکستان میں ریبیزکی روک تھام اور مؤثر کنٹرول کے لیےقومی سطح پر اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

وفد نےوزیرصحت کوبریفنگ دیتےہوئےبتایاکہ ملک میں ریبیز کی نگرانی کاکوئی مؤثر قومی نظام موجود نہیں،جبکہ دستیاب اندازوں کےمطابق ہرسال تقریباً پانچ ہزار افراد اس بیماری کےباعث جان کی بازی ہارجاتے ہیں۔

بریفنگ میں بتایاگیاکہ ہرسال کتوں کےکاٹنے کےلاکھوں واقعات رپورٹ ہوتے ہیں اور سب سے زیادہ متاثر بچے، دیہی علاقوں اور شہری مضافاتی آبادی ہے۔

وزیرصحت مصطفیٰ کمال نےبڑھتےہوئےواقعات پرتشویش کااظہارکرتے ہوئےقومی ریبیز پریوینشن اینڈ کنٹرول فریم ورک کی تیاری کی اصولی منظوری دے دی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے