سہ فریقی ٹورنامنٹ کی جعلی ٹکٹس فروخت کرنیوالے 4 ملزمان گرفتار۔۔۔ملزمان کو خفیہ اطلاع پر قذافی اسٹیڈیم لاہور کے مختلف مقامات سے حراست میں لیا گیا۔۔۔
پولیس کے مطابق ملزمان ٹرائی نیشن سیریز میچ کی ٹکٹس کی فوٹو کاپیز کروا کر فروخت کر رہے تھے۔۔۔
ملزمان میں سلطان، عزت اللہ، جمال، فرید شامل ہیں۔۔۔ملزمان سے جعلی ٹکٹس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے قذافی اسٹیڈیم کے اطراف میں موثر پٹرولنگ اور کڑی نگرانی کر رہے ہیں۔۔۔ شہر میں جاری میچز کو فول پروف سکیورٹی مہیا کی جا رہی ہے