Close Menu
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

نومبر 26, 2026

محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

نومبر 26, 2026

نئی سیاسی لیگ؟

نومبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, نومبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
Vision PointVision Point
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Vision PointVision Point
Home»پاکستان»سہ فریقی ٹورنامنٹ:پاکستان اپنا پہلا میچ ہی نیوزی لینڈ سے ہار گیا
پاکستان

سہ فریقی ٹورنامنٹ:پاکستان اپنا پہلا میچ ہی نیوزی لینڈ سے ہار گیا

EditorBy Editorفروری 8, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

سہ ملکی ٹورنامنٹ۔۔۔۔ میزبان پاکستان مہمان ٹیم نیوزی لینڈ سے پہلا میچ ہی 78 رنز سے ہار گیا۔۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے جیت کے لئے 331 رنز کا ہدف دیا۔۔۔ پاکستانی ٹیم 48ویں اوور میں 252 رنز ہی بنا سکی۔۔۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی اننگز

نیوزی لینڈ کی جانب سے ول ینگ اور رچن رویندرا نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شاہین آفریدی نے پہلے ہی اوور میں ول ینگ کو وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ کرا دیا جبکہ 39 کے مجموعے  پر ابرار احمد نے رچن رویندرا کو آؤٹ کر دیا۔

دو وکٹیں گرنے کے بعد کین ولیمسن اور ڈیرل مچل نے ذمہ داری سے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا تاہم 134 کے مجموعی اسکور پر شاہین شاہ آفریدی نے کین ولیمسن کو 58 رنز پر آؤٹ کیا اور اس کے بعد ٹوم لیتھن بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

ڈیرل مچل اور فلپس کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔

گلین فلپس نے ناقابل شکست 106 رنز کی جارحانہ اننگزکھیلی اور 72 گیندوں پر سنچری بنائی جبکہ ڈیرل مچل 81 رنزبناکرنمایاں رہے۔

 پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کیں، ابراراحمد دو اور حارث رؤف نے ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔

حارث رؤف اپنے ساتویں اوور کے دوران درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

پاکستان کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں فخر زمان نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا لیکن ان کا ساتھ کوئی نہ دے سکا، بابر 10، کامران 18اور رضوان تین رن بنا کر لوٹ گئے۔

فخر زمان بھی 69گیندو ں پر 84 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، اس کے بعد سلمان آغا 40 طیب طاہر 30 کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی پوری ٹیم 252 رنز بنا کرآؤٹ ہوگئی، حارث رؤف بیٹنگ کیلئے نہ آسکے اور یوں گرین شرٹس کو 78 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

میٹ ہینری اور سینٹنر نے تین، تین، بریسویل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ تین ملکی سیریز کا دوسرا میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان پیر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان سپر لیگ:بارہویں ایڈیشن کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی براہ راست سائننگ کا مرحلہ مکمل

    نومبر 26, 2026

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    محمود غزنوی سے مصدق ملک تک

    نومبر 26, 2026

    نئی سیاسی لیگ؟

    نومبر 26, 2026

    کور کمانڈر کی دعا

    نومبر 25, 2026

    مینارِ پاکستان سے اٹھنے والی صدا

    نومبر 24, 2026

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.