لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں سہ ملکی کرکٹ ٹورنامنٹ کا میچ دیکھنے آنے والے تماشائیوں سے وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے بتایا کہ گلبرگ پولیس نے کلمہ چوک سے 4 رکنی ڈکیت گروپ گرفتار کیا۔۔۔ گرفتاریاں دوران پٹرولنگ 15 کال پر کارروائی کرتے ہوئے کی گئیں
ملزمان میچ دیکھنے آئے تماشائیوں کی ریکی کرتے موقع پاکر گن پوائنٹ پر واردات کر رہے تھے۔۔۔ ڈکیت گروپ سے 7 موبائل فون، 2 لاکھ سے زائد نقدی و جیولری برآمد کر لی گئی۔۔۔ ملزمان کا تعلق ضلع پشاور سے ہے، لاہور میں گھر کرایہ پر لیا ہوا تھا۔۔
پولیس کے مطابق ڈکیت گروپ میں شیراز، توصیف، نور اور علی رضا شامل ہیں۔۔۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔۔۔
قانون نافذ کرنے والے ادارے اسٹیڈیم میں جاری میچز کوفول پروف سکیورٹی فراہم کر رہے ہیں۔۔۔