ایف بی آر نے کراچی کی جائیداد کی قیمتوں کے نوٹیفکیشن پر نظرثانی کردی۔۔۔۔ جائیداد کی ویلیو مرحلہ وار کم ہو جائے گی۔۔۔ ایف بی آر نے نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔۔۔۔
ایف بی آر نے کراچی کے لیےجائیداد کی قیمتوں سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کےنوٹیفکیشن میں ترامیم کر دی۔۔۔ کراچی میں تعمیر شدہ پراپرٹی سے متعلق پیچیدگیاں ختم کردی گئیں۔۔۔
نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے رہائشی گرے اسٹرکچر پر تعمیر شدہ حصے کی ویلیو مرحلہ وار کم ہو جائے گی۔۔
کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصہ کی ویلیو 5فیصد کم تصور کی ہوگی۔۔
10 سے 15 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 7.5 فیصد کم تصورہو گی۔۔۔ 15 سے 20 سال پرانے رہائشی گھر کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی،،،
ایف بی آر کے مطابق 5 سے 10 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔۔ 10سے 15 سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔۔ 20 سے 30سال پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔ 30 سال سے زائد پرانے رہائشی فلیٹ کی ویلیو 50فیصد کم تصور کی جائے گی : نوٹفیکیشن
10سے 15 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 5 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔۔۔ 15 سے 25 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 8 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔۔ 25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔۔کراچی میں ڈیفنس کی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 15 فیصد زیادہ تصور کی جائے گی