انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپینز ٹرافی کے بعد پاکستان کو ایک اور بڑے ایونٹ کی میزبانی سونپ دی۔۔۔
پاکستان سپرلیگ کے دسویں ایڈیشن کے بعد اس سال اپریل میں پاکستان وویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی میزبانی کرے گا۔۔۔ کوالیفائنگ میچز پاکستان کے مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔۔
کوالیفائنگ راؤنڈ میں خواتین کی چھ عالمی ٹیمیں شرکت کریں گی۔۔
ایونٹ میں پاکستان، بنگلادیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کی دو ٹیمیں اس سال انڈیا میں ہونیوالے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ایونٹ کے حوالے سے باضابطہ تفصیلات جلد جاری کرے گی۔