لاہور: شاہی قلعہ میں چیمپئنزٹرافی کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی مہمانوں اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، چیمپئنز ٹرافی فاتح کپتان سرفراز احمد، جنید خان، حسن علی، محمدعامر اور اظہر علی بھی شاہی قلعہ تقریب میں موجود تھے۔
آل راؤنڈر شاداب خان، عمادوسیم اور حارث سہیل بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ گلوکار عاطف اسلم افتتاحی تقریب میں آواز کا جادو جگایا۔
آئی سی سی آفیشلز، سابق سی ای او آئی سی سی جیف ایلر ڈائس، ایونٹ ہیڈ سارہ ایڈگر اور سینئر کرکٹر وہاب ریاض، وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی شرکت کی۔