چیمپنیز ٹرافی میں شرکت کے لئے آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔۔۔
آسٹریلیا کے کوچز، کپتان اور اسپورٹ اسٹاف پر مشتمل 14 رکنی دستہ کولمبو سے براستہ دبئی لاہور پہنچ گیا۔۔۔آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ بھی پاکستان پہنچ گئے۔
آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے 15 کھلاڑیوں سمیت 17 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔۔۔
آسٹریلیا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف انگلینڈ کے خلاف 22 فروری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔
لاہور پہنچنے والے آسٹریلوی کھلاڑیوں میں مارنوس لبوشین، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ، میتھیو شارٹ اور ایڈم زمپا بھی شامل۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی گلین میکسویل اپنے کیرئیر میں پہلی دفعہ پاکستان کا ٹور کر رہے ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا کا دوسرا میچ 25 فروری کو سائوتھ افریقہ کے ساتھ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
آسٹریلیا اپنا آخری میچ 28 فروری کو افغانستان کے خلاف قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔