چین کےساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے:اسحاق ڈار

0

نیویارک میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی ملاقات ہوئی۔۔۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے وزارتی اجلاس کے موقع پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی۔۔۔

دونوں رہنماؤں کی یہ ملاقات روایتی گرمجوشی اور خیرسگالی کے ماحول میں ہوئی۔۔۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات بشمول سی پیک کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔۔۔اس کے علاوہ عالمی اور علاقائی امور پر بھی بات چیت ہوئی۔۔۔

نائب وزیراعظم نے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔۔۔ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لیے مکمل اتفاق رائے پایا گیا۔۔۔

نائب وزیراعظم نے چین کے بنیادی مفادات پر پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا پاکستان اور چین کے درمیان تعاون خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔۔۔

اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور بنیادی مسائل بشمول جموں و کشمیر پر چین کی مستقل و غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے پرعزم ہے۔۔۔

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ چین کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔۔۔چین پاکستان کے بنیادی مسائل اور اس کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اپنی مضبوط حمایت جاری رکھے گا۔۔۔

انہوں نے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن اور عوام کی خواہشات کی روشنی میں چین پاکستان کے ساتھ اپنے مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دے گا تاکہ دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کیا جا سکے۔۔۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.