سٹاک مارکیٹ میں تیزی کے بعد مندی، ہنڈرڈ انڈیکس منفی زون میں بند ہوا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 800 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 77 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

ٹریڈنگ کے دوران سٹاک مارکیٹ میں اچانک مندی چھاگئی جو کاروباری روز کے اختتام تک برقرار رہی جس کے باعث سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 508 پوائنٹس کمی کیساتھ ایک لاکھ 76 ہزار 466 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 975 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے