آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں سے آئے طلباء کے ساتھ خصوصی نشست۔۔۔۔
آرمی چیف کی قرآن و حدیث کی روشنی میں دلیلوں پر علماء کی جانب سے تائید
ملاقات میں علماء نے کہا کہ آرمی چیف کا علم و فہم قابلِ فخر ہے اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔۔
جمعیت علمائے اسلام کے رہنما مولوی احمد شاہ نے کہا آرمی چیف کے بیان سے بہت اطمینان ملا، اور ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔۔۔
مفتی حکیم علی نے کہا کہ خوارج سے متعلق قرآنی آیت کا حوالہ بالکل درست ہے
مولانا شاہ نواز نے کہا کہ ہم تمام مذہبی فکر رکھنے والے پاک فوج اور اپنے سپہ سالار کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔ جنرل عاصم منیر صرف حافظ قرآن ہی نہیں بلکہ ایک باصلاحیت انسان بھی ہیں
جمیعت علمائے اسلام کے قاری افسر خان،رکن ڈپٹی جنرل کونسل نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کا خوارج سے متعلق قابل فخر ہے، ہم اپنے سپہ سالار اور پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔۔
نائب محتمم جامعہ عربیہ میراج القران، بنوں مفتی ڈاکٹر محمد زین العابدین نے کہا سیکیورٹی فورسز کے جوان روز اپنے جانوں کا نظرانہ پیش کر رہے ہیں، نوجوان نسل کو بھی چاہیے کہ وہ پاک فوج کو مکمل طور پر سپورٹ کریں
ڈیرہ اسماعیل خان کے عالم دین محمد واجد فاروقی نے کہا آرمی چیف صاحب کی تائید کرتے ہیں کہ جو پاکستان کی زمین پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں ان کو قتل کر دیا جائے۔۔۔۔
جمعیت علماء اسلام کے رہنما حمد اسرار قریشی نے کہا جنرل عاصم منیر کی بات پر متفق ہیں زمین پر جتنے بھی فسادات پھیلانے والے لوگ ہیں ان پہ اللہ اور اللہ کے رسول کی لعنت ہے۔۔۔۔
حافظ محمد سعید نے کہا چیف آف آرمی کے طلباء سے خطاب پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔۔۔۔
مولانا شعیب شاہ نے کہا جنرل سید عاصم منیر نے طلباء کے ساتھ نشست میں جو بیان دیا ہم اس سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں۔۔
مفتی محمد حنیف کہتے ہیں جنرل عاصم منیر کے موقف کی پوری طرح حمایت کرتے ہیں اور دہشت گردی اور ملک کے خلاف بغاوت کو مسترد کرتے ہیں