چیمپینز ٹرافی کا افتتاحی میچ۔۔۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں جاری ہے۔۔
نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستانی بولرز کا بھرکس نکال دیا۔۔۔ جیت کیلئے 321 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔۔
نیوزی لینڈ کے دو بلے باز سینچری بنانے میں کامیاب ہوئے۔۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں5 وکٹوں پر320 رنز بنائے
ول ینگ اور ٹام لیتھم نے سنچریاں سکور کیں
ول ینگ 107رنز بنا کر نمایاں رہے۔۔ول ینگ نےچیمپینز ٹرافی کی پہلی سنچری بنائی
ول ینگ کی سنچری میں ایک چھکا اور 11چوکے شامل
ٹام لیتھم 104 گیندوں پر3چھکوں اور10 چوکوں کی مدد سے118 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے
گلین فلپس نے 39گیندوں پر61 رنز کی جارحانہ اننگ کھیلی۔۔۔ ڈیون کونوے،ڈیرل مچل10،10 ،کین ولیمسن 1 رنز بنا کر آوٹ ہوئے
پاکستان کے حارث روف اور نسیم شاہ نے2،2 ، ابرار احمد نے 1وکٹ حاصل کی