آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیو سمتھ کی لاہور میں پریس کانفرنس۔۔۔۔
آسٹریلوی ٹیم اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گی۔۔۔ ہمیں جیت کا یقین ہے۔۔۔۔ آسٹریلیا بڑے آئی سی سی ایونٹس میں پریشر کو اچھا ہینڈل کرنا جانتی ہے۔۔۔
انہوں نے کہا ہم بہت ہی ریلیکس ہیں اور میچ کیلئے تیاری کررہے ہیں۔۔۔ہماری ٹیم سے کچھ بڑے کھلاڑی اس ایونٹ میں شامل نہیں ہیں مگر ہم اپنی تیاری پوری کر رہے ہیں
اسٹیو سمتھ نے کہا انگلینڈ بہت بہترین ٹیم ہے اور وائٹ بال کرکٹ اچھا کھیل رہی ہے۔۔ ہمیں اندازہ ہے کہ ہمیں میچ کیلئے کیا کرنا ہے ۔۔۔ پلئنگ الیون کا اعلان ٹاس کے وقت کریں گے۔۔۔ ہماری ٹیم میں شامل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس ٹیلنٹ دیکھانے کا اچھا موقع ہے
انہوں نے کہا بابر اعظم بہت ہی باصلاحیت کھلاڑی ہیں، ان کی ٹیکنیک بہت بہترین ہے۔۔ بابر اعظم کچھ وقت سے اسکور نہیں کر رہے جو کیریئر کا حصہ ہے۔۔ امید ہے جلد فارم میں آ جائیں گے
اسٹیو سمتھ نے کہا کل کے میچ کیلئے تیار ہیں امید ہے کل اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا۔۔۔ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بہت خوبصورت بنا ہے، نئے ڈریسنگ روم اور دیگر سہولیات بہت بہترین ہیں۔۔۔۔