پاکستان کی کرنسی مارکیٹ میں رواں ہفتے روپیہ انڈر پریشر رہا ۔۔۔۔ انٹربینک میں روپیہ 36 پیسے سستا ہو گیا۔۔۔ پیر کو بینکوں میں ڈالر کا لین دین 279 روپے 21 پیسے سے شروع ہوا۔۔۔۔ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 279 روپے 57 پیسے پر بند ہوئی۔۔
اوپن مارکیٹ:
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوا۔۔۔۔ ہفتے کے آغاز پر ڈالر کی ٹریڈنگ 281 روپے 6 پیسے سے شروع ہوئی۔۔۔۔ ہفتے کے آخری روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 13 پیسے کا ہو گیا
