ڈبلیو ڈبلیو ایف کا ماحول دوست سیاحت کےلیے فنڈز فراہم کرنے کا اعلان

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے اعلیٰ حکام نے ہری پور کی تحصیل خانپور کے سیاحتی مقام جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔

ہری پور کی تحصیل خانپورکےخوبصورت سیاحتی علاقے جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز جب ویلی کا ڈبلیو ڈبلیو ایف کا تفصیلی دورہ کیا ۔ ٹیم نے علاقے میں ڈونرز کے تعاون سے مکمل اور جاری کیے گئے مختلف منصوبوں اور اسکیموں کا موقع پر معائنہ کیا۔

وفد نے منصوبوں کے معیار، تعمیراتی کام اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا جبکہ متعلقہ افراد سے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ بھی حاصل کی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کا کہنا تھا کہ ڈونرز کے تعاون سے علاقے میں شروع کیے گئے منصوبے ماحول کے تحفظ، مقامی آبادی کی سہولت اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے اہمیت کے حامل ہیں مستقبل میں دیگر ضروری منصوبوں کے لیے مزید فنڈز فراہم کیے جائیں گے تاکہ علاقے میں بنیادی سہولیات کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ قدرتی ماحول اور خوبصورتی کو بھی محفوظ رکھا جا سکے۔

جب ویلی اور ہزارہ واٹر فالز قدرتی حسن سے مالا مال علاقے ہیں اور اگر یہاں ماحول کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بنیادی و سیاحتی سہولیات فراہم کی جائیں تو یہ خطہ نہ صرف ہزارہ بلکہ پورے خیبر پختونخوا کے اہم سیاحتی مراکز میں نمایاں مقام حاصل کر سکتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے