صدر مملکت آصف علی زرداری نے سرگودہا میں پاک فوج کے مونا ریماؤنٹ ڈپو کا دورہ کیا۔۔۔
صدر مملکت کو گھوڑوں کی افزائش نسل اور افواج پاکستان کی ضروریات پورا کرنے میں مونا ڈپو کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔۔۔صدر مملکت کو مونا ڈپو میں موجود مختلف نسل کے گھوڑوں کے بارے میں بتایا گیا۔۔۔
بریفنگ میں کہا گیا مونا ڈپو تقریباً 150 سالہ قدیم ڈپو ہے
صدر مملکت نے مونا ڈپو میں زیرِ افزائش مختلف نسل کے گھوڑے دیکھے۔۔ صدر مملکت نے نایاب نسل کے گھوڑوں کی افزائش میں مونا ڈپو کے کردار کو سراہا

