ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔۔۔ پاکستان کا یہ ان کا پہلا سرکاری دورہ ہو گا۔۔۔۔
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے بتایا ولی عہد خالد بن محمد دورہ وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر کر رہے ہیں۔ان کے ہمراہ وزراء، سینئر حکام اور نمایاں کاروباری شخصیات پر مشتمل اعلیٰ سطح وفد بھی ہوگا۔۔۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔۔۔۔دورہ دوطرفہ اقتصادی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے مشترکہ عزم کو ظاہر کرتا ہے۔۔دورے کے دوران، ابوظہبی کے ولی عہد پاکستان کی قیادت سے وسیع تبادلہ خیال کریں گے۔۔۔ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، تاریخی تعلقات کے استحکام اور اقتصادی و سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دینے پر توجہ دی جائے گی۔۔
دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے جائیں گے۔۔یہ معاہدے اور مفاہمتی یادداشتیں طویل المدتی تعاون کے لیے پہلے سے موجود مضبوط فریم ورک کو مزید مستحکم کریں گے۔۔۔۔ان معاہدوں سے مشترکہ منصوبوں اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے