پاکستان میں زیر تعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کر لی

پاکستان فلسطینی طلبہ کا دوسرا گھر  ہے، پاکستان میں زیرتعلیم 38 فلسطینی طلبہ نے بی ڈی ایس کی ڈگری مکمل کرلی ، جس کیلئے  لاہور میں پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

الخدمت فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی آف لاہور کے اشتراک سے فلسطینی طلبہ نے اپنی ڈگریاں مکمل کی۔ اس موقع پر فلسطینی طلبہ و طالبات کے خوشی دیدنی تھی۔ الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے حکومتِ پاکستان اور قاہرہ میں پاکستانی سفارت خانے کا تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔

فلسطین کے سفیر ڈاکٹر زوہیر محمد حمداللہ زید کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان نے فلسطینی طلبہ کو اپنے بچوں کی طرح آغوش میں لیا۔ نوجوان ڈاکٹرز اب غزہ کے زخمی اور بیمار عوام کی خدمت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔ فلسطینی طالبعلم احمد عطااللہ محمد جبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔ یہاں ملنے والی شفقت اور اپنائیت نے ہمیں ٹوٹنے نہیں دیا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے