افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ کی انگلینڈ کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس۔۔۔۔
ہم نے آج کے میچ میں بہترین صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔۔ ابراہیم زدران نے بہترین اننگز کھیل کر اچھا ہدف دینے میں مدد فراہم کی
ابراہیم کی آج کی اننگز لمبے عرصے تک یاد رکھی جائے گی۔۔ امید کرتا ہوں ابراہیم جمعہ کو آسٹریلیا کے خلاف بھی اچھا کھیل پیش کریں گے۔۔
ہمیں امید تھی کہ آج کے میچ میں ڈیو نہیں ہوگی۔۔۔ میں افغانستان فین اور کھلاڑیوں سے کہوں گا کہ آج کے میچ کی جیت کو انجوائے کریں۔۔۔
انہوں نے کہا افغانستان کے کھلاڑی کل جب اٹھیں تو ان کو آسٹریلیا کے میچ کیلئے تیار رہنا چاہیے۔۔ میرے خیال سے ٹیم میں خود اعتمادی ہونا ضروری ہے۔۔۔ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں سب کچھ داؤ پر لگا ہوگا۔۔۔ آسٹریلیا کے خلاف پچھلے میچوں میں ٹیم نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا
افغانستان کی ٹیم کے ساتھ مل کر بہت ساری چیزیں میں بہتری لانے کی کوشش کی ہے۔۔ اسٹیڈیم میں ماحول کافی اچھا تھا، افغانستان کی ٹیم کی سپورٹ میں کافی شائقین آئے تھے۔۔۔