نیوزی لینڈ کا پہلے بیٹنگ کافیصلہ غلط ثابت ، بھارتی سپنر چھاگئے ، کیوی بلے باز 251 رنز ہی بنا سکے

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 252 رنز کا ہدف دے دیا۔کیوی ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 251 رنز ہی بنا سکی۔

دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کی 37.5 اوورز میں 165 رنز پر پانچویں وکٹ گرگئی۔

ول ینگ 15، راچن رویندرا 37، کین ولیمسن 11، ٹام لیتھم 14 اور گلین فلپس 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔

بھارت کی طرف سے کلدیپ یادو اور ورون چکرورتھی نے 2، 2، رویندرا جڈیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں کیوی کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں اور پریشر بڑھائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جلد وکٹیں لیکر کیویز پر پریشانی بڑھانا چاہتے ہیں، کوشش کریں گے ایک اور آئی سی سی ٹرافی وطن واپس لیکر جائیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے