آئی ایم ایف نےمطالبات کی پٹاری کھول دی،ٹیکسوں میں اضافہ،اخراجات میں کمی،سرکاری ملازمین کی چھانٹی کی جائے

پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات اسلام آباد میں شروع ہو گئے

آئندہ مالی سال ٹیکسوں میں اضافہ، اخراجات میں کمی ، سرکاری ملازمین کی چھانٹی اور نجکاری تیز کرنے کی شرائط طے کی جائیں گی۔ نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔۔

پہلی ششماہی کارکردگی کا جائزہ ،،،،پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان پالیسی لیول مذاکرات آغاز،،،،،،ٹیکسوں میں اضافہ، اخراجات میں کمی ، رائٹ سائزنگ اور نجکاری تیز کرنے کے لیے شرائط طے ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف ٹیکس مراعات مکمل ختم کرنے، تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور ٹیکس شرح بڑھانے پر زور دے رہا ہے ۔آئندہ بجٹ میں گورننس میں بہتری، اخراجات میں کمی اور پائیدار ترقیاتی کیلئے نئے اقدامات زیر غور ہیں ۔مالی سال کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اپنانے پر بھی بات چیت کی جا رہی ہے ۔ ذرائع کاکہناہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بچاؤ کو بھی شامل کیا جائےگا جبکہ احتساب کے نظام میں بہتری کیلئے نئے اقدامات طے ہونے کا بھی امکان ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان نے پہلی ششماہی کے تمام اہداف پر نمایاں پیشرفت کی ہے ، بہت سے اہداف حاصل کرلیے گئے ہیں جبکہ کچھ پر کام تیزی سے جاری ہے ۔ توقع ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ قسط کے اجراء کے لیے معاملات طے پا جائیں گے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے