جعفر ایکسپریس دہشتگردی کیس۔۔۔ پاکستان میں روسی سفارتخانے کی مذمت۔۔۔
جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گرد حملہ پر روسی سفارت خانے کی شدید مذمت۔۔ ترجمان روسی سفارتخانہ نے اپنے بیان میں کہا پاکستان میں روس کا سفارت خانہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ۔۔ہم شہریوں کے انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کے دہشت گردوں کے حربے کو قطعی ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔۔۔
یورپی یونین کی پاکستان میں سفیر رینا کونیکا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دہشت گرد واقعہ کی مذمت کی
انہوں نے کہا ہم 11 مارچ کو بلوچستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔۔۔ہماری گہری تعزیت پاکستان کے عوام اور متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔۔
برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی مذمت۔۔۔ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہم بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہیں۔۔ہماری سوچیں اس واقعہ میں جانیں قربان کرنے والوں کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔۔۔
پاکستان میں فرانسیسی سفارتخانے نے اپنے بیان میں جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی کی شدید مذمت کی۔۔۔ پاکستان میں فرانسیسی سفارت خانہ 11 مارچ سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔۔۔ہم متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔۔۔۔اس المناک صورتحال کے پیش نظر، ہم پاکستانی عوام کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔۔





