پاکستانی برآمدات کے شعبے میں بڑی پیشرفت، ایس ایم ایز کیلئے نئی انشورنس اسکیم شروع

پاکستان کے برآمدی شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جہاں پاک ایگزم اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ نے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں یعنی ایس ایم ایز کیلئے نئی انشورنس اسکیم متعارف کرا دی ہے۔

نئی اسکیم کے تحت پہلی بار ایس ایم ای ایکسپورٹرز کو بیرونِ ملک خریداروں سے ملنے والی ادائیگیوں کا تحفظ حاصل ہوگا۔ بیرونِ ملک خریدار کی جانب سے رقم ادا نہ کرنے کی صورت میں ایکسپورٹرز کو مالی نقصان سے تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

اس اسکیم سے ایس ایم ایز زیادہ اعتماد کے ساتھ بڑے برآمدی آرڈرز حاصل کرسکیں گے، جبکہ نئے خریداروں اور عالمی منڈیوں تک رسائی بھی آسان ہوگی۔

ایکسپورٹرز کی سہولت کیلئے پاک ایگزم نے سیالکوٹ اور فیصل آباد میں دفاتر بھی قائم کردیئے ہیں، جہاں ایس ایم ای ایکسپورٹرز کو انشورنس اسکیم سے متعلق مکمل رہنمائی فراہم کی جائے گی۔

پاک ایگزم اور ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ فنڈ تقریباً 3 ارب روپے کا رسک پول قائم کریں گے، جبکہ آئی سی آئی ای سی نئی انشورنس اسکیم کیلئے عالمی معاونت فراہم کرے گا۔

حکام کے مطابق اسکیم سے ایس ایم ایز کی برآمدات، پیداوار اور روزگار میں اضافہ ہوگا، جبکہ پاکستان کیلئے زیادہ زرمبادلہ کمانے کی راہ بھی ہموار ہوگی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے