نوشکی : کالعدم بی ایل اے کے دہشت گردوں نے نوشکی پر حملہ کیا ہے۔ دہشت گردوں نے آج صبح ایف سی کانوے پر نوشکی کے مقام پر بارودی دھماکہ اور خود کش حملہ کیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے حملہ آور دہشت گردوں کے خلاف فوری موثر جوابی کارروائی کی۔ ابتدائی جوابی کارروائی میں خود کش حملہ آور کے علاوہ تین اور دہشت گرد جہنم واصل کر دیے گئے ۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بزدلانہ خود کُش حملے میں ایف سی کے تین جوان اور دو سویلین شہید ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنیس آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے بھاگنے والے تمام راستے بلاک کر دیے ہیں۔ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا۔
