امریکہ کو چین کے ساتھ تجارتی جنگ مہنگی پڑ گئی۔
الیکٹرک کاروں کی فروخت میں چین کی بی وائی ڈی کمپنی نے ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی ٹیسلا کو پیچھے چھوڑ دیا۔
2024 میں چین کی بی وائی ڈی کمپنی کی تیار کردہ الیکٹرک کاروں کی فروخت کا حجم 100 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔ اس کے مقابلے میں ٹیسلا ایک سال میں 97 ارب 70 کروڑ ڈالر کی کاریں فروخت کر سکی۔
چین کی بی وائی ڈی کمپنی کے دنیا بھر میں 30 اسمبلی پلانٹس ہیں۔۔ پاکستان میں بھی چینی کمپنی ایک پلانٹ تعمیر کر رہی ہے
چین کی الیکٹرک کاروں کی دنیا بھر میں فروخت ایک کروڑ گاڑیوں سے تجاوز کر گئی۔ چین دنیا بھر میں الیکٹرک کاروں کی بیٹریوں، الیکٹرونکس اور دیگر مصنوعات کی پیداوار میں سرفہرست ہے۔