آرمی چیف کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،صدر،وزیراعظم اور نواز شریف کی شرکت

0

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز راولپنڈی کی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی۔ جنرل عاصم منیر نے والدہ کی نماز جنازہ کی امامت خود کی۔

نماز جنازہ میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے شرکت کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ، اشفاق کیانی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے

وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے تمام وزراء بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

رانا ثنا اللہ، خواجہ سعد رفیق، سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، ڈاکٹر عاصم حسین بھی نماز جنازہ میں شریک تھے۔

سعودی عرب، قطر، اومان، یو اے ای، اور فلسطین سنیت تمام مسلم ممالک سفیر یا سینیئر سفارتکاروں کی بھی نماز جنازہ میں شرکت

چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ایر چیف بابر ظہیر سدھو، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے

رضا حیات ہراج، انجم عقیل، ملک ابرار ایم این اے، سینیٹر دنیش کمار سنیت ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کے متعدد ارکان بھی شریک ہوئے

پاک فوج کی سینئیر قیادت، دیگر دونوں مسلح افواج کے سینیئر حکام اور جواں جی بڑی تعداد بھی نماز جنازہ میں موجود تھی

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ، جنرل اشفاق پرویز کیانی اور دیگر ریٹائرڈ اعلی فوجی افسران بھی شریک ہوئے

آئی جی پنجاب، اور پنجاب اور وفاق کی بیوروکریسی کے متعدد سینیئر افسران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔

About The Author

Leave A Reply

Your email address will not be published.