لکی مروت : ضلع لکی مروت میں خونریزی کا سلسلہ جاری ہے۔ دو واقعات میں تین افراد جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق نورنگ بازار میں فائرنگ سے معمولی تکرارِ پر ٹیلر ماسٹر عرفان خان نصر خیل جان جبکہ جبکہ ان کا دوست طیب خان شدید زخمی ہوگیا۔
فائرنگ کے دوسرے واقعہ میں لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ سے دو نوجوان عارف خان ۔ محمد غلام خان کو قتل کردیا گیا۔ جان بحق افراد ، زخمی کو نورنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ۔
نورنگ بازار میں فائرنگ واقعہ میں ملوث ملزم کو نورنگ سٹی پولیس کے اے ایس ائی مشکات اللہ خان اور حولدار سیف اللہ خان نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلحہ سمیت موقع پر گرفتار کر لیا۔متعلقہ تھانوں کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ۔