سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیر ستان میں متعدد کارروائیاں، 27 خوارج ہلاک

شمالی وزیر ستان میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران متعدد کارروائیوں میں 27 خوارج ہلاک کر دیئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ میں خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے بعد فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 27 خوارج کوجہنم واصل کیا گیا ۔

مارے گئے ہندوستانی اسپانسرڈ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا،ہلاک خوارج متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے، میران شاہ میں ممتازشخصیت شہید ملک سیف اللہ داوڑکی ٹارگٹ کلنگ کا بدلہ لیا گیا،سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے