نواز شریف اور مریم نواز سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقات

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ( ن ) کے صدر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ہے۔

لاہور کے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور پنجاب میں امن وامان کی عمومی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر کچے کے علاقے اور صوبائی سرحدی چوکیوں کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران تینوں رہنماؤں نے خارجی دہشت گردوں سے مل کر نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری کیلئے مربوط کاوشوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے