استنبول میں بہار کی آمد:ٹیولپ فیسٹیول کا آغاز

ترکیہ میں موسم بہار کی آمد کا اعلان ہو گیا۔۔۔ استنبول میں ٹیولپ فیسٹیول شروع ہو گیا۔۔

پھولوں کا یہ میلہ ہر سال اپریل میں موسم بہار کے اعلان کے طور پر سجایا جاتا ہے۔۔

استنبول ایک بار پھر بہار کی آمد کا جشن منا رہا ہے۔۔ رنگوں، خوشبوؤں اور قدرتی حسن سے سجا ہوا ٹیولِپ فیسٹیول سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز بن گیا۔۔

اس تہوار پر استنبول کی گلیوں، سڑکوں اور خاص طور پر پارکوں کو لاکھوں ٹیولِپ کے پھولوں سے دُلہن کی طرح سجایا جاتا ہے۔

یہ صرف ایک فیسٹیول نہیں — یہ ترکیہ کی تہذیب، ثقافت اور قدرت سے محبت کا ایک خوبصورت اظہار ہے، جو ہر سال ہزاروں سیاحوں کو اپنی طرف کھینچ لاتا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے