کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی فتنہ الخوارج کیخلاف کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

کراچی میں  رینجرز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلب دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

کراچی کے علاقے شیر شاہ میں رینجرز اور سی ٹی ڈی کی جانب سے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک انتہائی مطلوب دہشتگرد کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جو اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہو گیا، ہلاک دہشتگرد کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، دہشتگرد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا۔

 ذرائع سی ٹی ڈی نےمزید بتایا کہ شہر کے دیگر علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے