حیدر آباد : آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے حیدرآباد ریلی میں احتجاجی سلسلوں کا اعلان کردیا۔
احتجاج میں مختلف سیاسی جماعتوں سمیت کانگریس اور بی آر ایس بھی شامل ہیں۔ اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی اہمیت پر زور دیا۔
اسدالدین اویسی نے کہا ک مودی حکومت کے قانون مسلمانوں کے لیے تباہی ہے۔ حیدرآباد ریلی میں 30 اپریل کی رات کو بتی گل احتجاج کا اعلان کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بتی گل احتجاج کے ذریعے مودی کو وقف بل کی نامنظوری کا پیغام دیا جائے گا۔ احتجاج کا مقصد صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ تمام اقلیتی فرقوں کے حقوق کا دفاع ہے۔