پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا 15 واں میچ۔۔
کوئٹٰہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگزکو سخت مقابلے کے بعد5 رنز سے شکست دیدی ۔
کراچی کنگز 143 رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8وکٹ پر 137 رنز بنا سکی ۔
ٹم سیفرٹ47 ، جیمز ونس 30 ، عمیر بن یوسف 11رنز بنا کر نمایاں رہے۔حسن علی 24 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد عامر ، خرم شہزاد اور وسیم جونئیر نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں ۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 ویں اوور میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سات بلے باز ڈبل فگر میں بھی نہ داخل ہو سکے۔
کراچی کنگز کےحسن علی نے 3، میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2، 2 اور محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی